
دمشق: شامی فوج نے صیہونی فوج کا میزائل حملہ ناکام بنادیا، اسرائیل نے شام کے شہر حمص کی طرف داغے گئے میزائل فضا میں ہی تباہ کردئے اسرائیل نے یہ میزائل حمص کے علاقے القصیر کی سمت فائر کئے تھے، میزائل کے ٹکڑے آبادی پر گرنے سے شہری املاک کو معمولی نقصان ضرور پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، یہ ایک ہفتے کے دوران صیہونی فوج کا شام پر تیسرا حملہ ہے۔


































