
اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کو شاہ محمود قریشی نے دورے کی دعوت دی تھی، وہ اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ کل پاکستان کا دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان میں دوطرفہ، علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال ہوگا جب کہ سعودی وزیر خارجہ اعلیٰ شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے، دونوں ممالک کی قیادت کے ویژن کے مطابق دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق سعودی عرب جموں و کشمیر کنٹیکٹ گروپ کا رکن ہے، جس نے ہمیشہ کشمیر کاز کی حمایت کی ہے، دورے سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات گہرے ہوں گے۔


































