یمن کی مسلح افواج نے سعودی جنگی طیاروں کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا
صنعا (نیوز ڈیسک) یمن سے سعود ی دارلحکومت ریاض اور جیزان پر دو بیلسٹک میزائل داغ دئے گئے، سعود ی عرب نے میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، یمن کی مسلح افواج نے سعودی جنگی طیاروں کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا، طیارہ صنعا پر حملے کیلئے فضا میں موجود تھا،حوثیوں نے مآرب پر بھی بھرپور حملہ کیا، اعلی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی اور کشیدگی میں کمی لانے کی پیشکش کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ عرب اتحاد کو اعلانات کے بجائے بحالی اعتماد کے لئے عملی اقدامات اٹھانا چاہیے، یمن کے عوام اس جنگ بندی کے عملی جامہ پہننے کے منتظر ہیں۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- سعودی دارلحکومت ریاض اور جیزان پر میزائلوں سے حملہ
سعودی دارلحکومت ریاض اور جیزان پر میزائلوں سے حملہ
-
Ilyas - اپریل 2, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 15
- 0 minute read


































