
کراچی: سرمایہ ملت علامہ طالب جوہری اعلی اللہ مقامہ کو بچھڑے ایک سال بیت گیا۔ آج علامہ طالب جوہری کی پہلی برسی کی مناسبت سے مرکزی مجلس برسی ان کے مرقد نیو رضویہ میں ہوگی جس سے ان کے صاحبزادے علامہ ریاض جوہری خطاب کریں گے، اس کے علاوہ تنظیموں کی جانب سے بھی تعزیتی اجتماعات اور مجالس کا اہتمام کیا جائے گا ، علامہ طالب جوہری گذشتہ سال21 جون کو طویل علالت کے بعد کراچی کے نجی اسپتال میں خالق حقیقی سے جا ملے تھے، علامہ طالب جوہری ایک عہد کا نام ہے جنہوں نے کئی دہائیوں پر مشتمل ذکر شہدائے کربلا کے سفر کو آنے والی نسلوں تک منتقل کیا۔


































