
تربیت اولاد، زراعت کی نسبت زیادہ آسان ہے۔
والدین، کسان جیسے ہیں لیکن در حقیقت آسان معنوں میں۔
کسان کو تین کام کرنے ہوتے ہیں:
1- زمین پر ہل چلا کر اسے فصل کے لئے تیار کرنا،
2- بیچ بونا،
3- باقاعدگی سے پانی دینا
اس کے بعد بیٹھے اور انتظار کرے کہ پھل اچھا ملتا ہے یا نہیں.
لیکن اولاد کی تربیت میں شروع کے دو کام کرنے کی ضرورت نہیں۔ کیونکہ بچے کی زمین، ایک زرخیز خالی زمین کی طرح بالکل تیار ہے۔
بیچ بونے کی بھی آپ کو ضرورت نہیں۔ خدا نے فطرت کا بیچ بو دیا ہے۔ ہر وہ کام جو عقل کے حساب سے اچھے ہیں یا برے، فطری حساب سے اسے پتہ ہیں۔
آپ کو فقط باقاعدگی سے پانی دینا ہے کہ اس کی پاک فطرت نشوونما پائے اور وہ اپنی اصل فطرت سے دور نہ چلا جائے۔
لہذا زمین تیار ہے، بیچ خدا کی طرف سے بویا ہوا ہے، صرف آپ کو پانی دینا ہے۔ کیا ہوسکتا ہے آپ اس کام میں سستی نہ کریں؟


































