
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے کل روس روانہ ہوں گے۔
شاہ محمود قریشی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی روسی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ شاہ محمود قریشی چینی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے، ذرائع کاکہنا ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ کے ساتھ سائیڈ لائنز ملاقات طے نہیں۔


































