
ماسکو: روس میں جرمن نازیوں کے ہاتھوں قتل کئے گئے 20 ہزار سے زائد افراد کی اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے، یہ اجتماعی قبر روس کے علاقے پسکوف کے گاؤں بورکی کے قریب کھدائی کے دوران دریافت ہوئی، جرمن نازیوں نے روسی علاقوں پر قبضے کے دوران ہزاروں خواتین، بچوں اور عمررسیدہ افراد کا قتل عام کیا، اس قبر میں بھی 20 ہزار بدقسمت لوگوں کو اکٹھے دفن کیا گیا، اس قبر کا سراغ معروف ایتھنوگرافر اولگا پیترووا نے لگایا، جو دوسری جنگ عظیم میں نازیوں کی طرف سے کی گئی نسل کشی پر تحقیقات کر رہی ہیں۔


































