
جدہ : سعودی عرب کی وزارت حج نے رواں سال حجاج کرام کی تعداد کا ا علان کردیا،رواں برس 60ہزار افراد فریضہ حج ادا کرسکیں گے ۔ رواں سال بھی کورونا کی وجہ سےصرف سعودی عرب میں مقیم افراد ہی حج ادا کر سکیں گے۔ گزشتہ برس بھی عالمگیر وبا کورونا کے باعث سعودی حکومت کی جانب سے محدود حج کا اعلان کرتے ہوئے صرف سعودی عرب میں موجود ملکی اور غیر ملکی افراد کو حج کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔


































