
پشاور: پاکستان میں دہشت گردوں کے حملوں میں آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر سمیت چار اہلکار شہید اور دس زخمی ہوگئے۔
پاکستان کے سرحدی علاقے جنوبی وزیرستان انگور اڈہ میں دہشت گردوں نے پاک فوج کی ٹیم پر حملہ کیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید ہوگئے۔ جبکہ 7 اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ ادھر ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں3 فوجی جوان شہید اور 2 زخمی ہوگئے جبکہ تینوں دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کھوٹی میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔ اطلاع ملنے پر فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ فرار کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں اور فوجی جوانوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تینوں دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔


































