
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے 40 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منہاج القرآن کے مرکزی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں خصوصی تقریب کا انعقاد گیا گیا۔ جس سے سربراہ منہاج القرآن ڈاکٹر طاہر القادری نے کینیڈا سے آن لائن خطاب کیا۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق، میاں منظور وٹو اور مجیب الرحمان شامی سمیت دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کینیڈا سے ویڈیو لنک خطاب میں کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے احیائے دین کیساتھ ساتھ مذہبی انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کے مقابلہ میں علم و آگاہی، مذہبی برداشت اور رواداری کے کلچر کو فروع دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کو انتہاء پسندوں نے ہائی جیک کیا، دہشتگردوں کو فرقہ واریت کے فروغ کیلئے ٹاسک دیا گیا۔ تقریب میں سینیئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی، منظور وٹو اور پیپلز پارٹی کے رہنماء سردار لطیف کھوسہ نے بھی شرکت کی۔ میاں منظور وٹو کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کے ٹکراو سے ملکی سلامتی کو خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کو ملک واپس آکر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کیلئے کوشش کرنی چاہیئے۔


































