Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

خلیفہ اول کی توہین کیخلاف پہلا ردعمل شیعہ علماءنے دیا،وفاقی وزیر مذہبی امور

علامہ ساجد نقوی اور علامہ عارف واحدی نے رابطہ کرکے کہا ایسے لوگوں کو روکنا ہوگا،اس شخص کے فرار کی تحقیق ہورہی ہے ،جرم میں شامل کسی فرد کو معاف نہیں کریں گے
 سوشل میڈیا ایک فتنہ ہے جو نفرتوں کو فروغ دیتا ہے، فرقہ واریت کی روک تھام کے لئے تمام مسالک کے علمائے کرام سے رابطے میں ہیں،عظمت صحابہ ؓو اہل بیت ؑکانفرنس سے خطاب
کراچی(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ بیرونی قوتیں ملک میں مذہبی فساد کے لیے کوشاں ہیں جنہوں نے لسانی اور دیگر طبقات کو لڑانے کی کوشش کی اب انہوں نے رخ مذہبی طبقے کی طرف کرلیا،عظمت صحابہ ؓو اہل بیت ؑکانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ صحابہ کرام ؓکی شان میں گستاخی کرنے والے قومی مجرم ہیں ، خلیفہ اول کیخلاف نازیبا گفتگو کے خلاف سب سے پہلا ردعمل مجھے علامہ ساجد نقوی اور علامہ عارف واحدی نے دیا اور رابطہ کرکے کہا کہ ایسے لوگوں کو روکنا ہوگا ،وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ شخص کیسے یہاں سے فرار ہوا؟ اس بات کی تحقیق ہورہی ہے، اس جرم میں شامل کسی بھی فرد کو معاف نہیں کیا جائے گا، یہ شخص قومی مجرم ہے اور میں تو کہتا ہوں کہ جہاں بھی ہے پاو ¿ں میںبیڑیاں ڈال کر لایا جائے،نور الحق قادری نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا ایک فتنہ ہے جو نفرتوں کو فروغ دیتا ہے اور لمحوں میں آگ لگاتا ہے ہمیں اس کا مقابلہ کرنا ہے، علمائے کرام سے کہا کہ وہ جمعے کے خطبات میں احتیاط کریں ، پیغام پاکستان کی دستاویزات تمام مسالک کے ہزاروں علما نے ملکر تیار کی ہیں جس میں تمام قوانین موجود ہیں ضابط اخلاق میں تبدیلی کی ضرورت پڑی تو کی جائےگی، اداروں کی رپورٹ تھی کہ فساد پھیلانے کی کوشش کی جائے گی، اس کی روک تھام کے لئے تمام مسالک کے علمائے کرام سے رابطے میں ہیں، مختلف مسالک کے درمیان بعض معاملات پر اختلاف ہیں، دونوں طرف برداشت ہے جسے مزید بڑھانا ہوگا

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular