بحری افواج کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کی اہمیت اجاگر ہوگی
تہران (نیوز ڈیسک) خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں پاکستان اور ایران کی مشترکہ بحری مشقیں ہوئیں، جس میں فضائی اور سمندری ٹرانسپورٹیشن اور آپریشن انجام دیا گیا،مشقوں میں ایران کی جانب سے تباہ کن بحری جہاز البرز، میزائل بردار بحری جہاز، ہیلی کاپٹروں کے علاوہ پاکستان کی بحری بیڑے میں شامل، عسکری اور لاجیسٹک بحری جہازوں نے شرکت کی، ترجمان نے اس اسٹریٹیجک بحری علاقے کی طاقتور بحری افواج کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے ممالک کے ذریعے علاقائی سیکیورٹی میں اضافے سے، عالمی تجارت کی رونقوں میں بھی اضافہ ہوگا۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں پاک ایران بحری مشقیں
خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں پاک ایران بحری مشقیں
-
Ilyas - اپریل 15, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 14
- 0 minute read


































