
| آیت اللہ مصباح یزدی رہ
اگر ایک انسان کسی دوسرے انسان کے وجود میں موجود کسی کمال یا اچھائی کی بنا پر اس کا عاشق ہو سکتا ہے تو اللہ تعالی کی ذات، جو تمام تر کمالات اور جمالات کا مجموعہ ہے اور اس کے کمالات اور جمالات کے لیے کسی انتہاء کا تصور ممکن نہیں، بطریقِ اَولی عشق کا سرچشمہ قرار پا سکتی ہے تاہم اللہ سے عشق و محبت، بغیر قید و شرط کے نہیں بلکہ اس کے لیے کچھ شرائط اور مقدمات درکار ہیں۔ اگر وہ شرائط اور مقدمات فراہم ہو جائیں تو اللہ سے عشق و محبت پیدا ہو سکتی ہے ورنہ نہیں۔


































