خلیجی ملک کے ذریعے غزہ میں تمام نقصانات کے ازالے کی پیشکش
غزہ (نیوز ڈیسک) حماس نے جنگ بندی قبول کرنے پر بھاری رقم کی پیشکش کو مسترد کردیا، عرب میڈیاکے مطابق اسرائیل نے خلیج فارس کے ایک ساحلی ملک ذریعے حماس کو جنگ بندی کی تجویز دی اور پیشکش کی کہ جنگ بندی قبول کرنے پر غزہ میں تمام نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا اور اسے بھاری رقم دی جائے گا، حماس کو تجویز دی گئی تھی کہ اسے اسرائیل کے آخری حملے پر مکمل خاموشی اختیار کرنا ہوگی اور جوابی کارروائی سے گریز کرنا ہوگا،عرب اخبار رائے الیوم کے مطابق پیشکش سے ظاہر ہوتا ہے کہ صیہونی حکومت خود کو اس جنگ کا فاتح ظاہر کرنا چاہتی ہے اسی لئے استقامتی محاذ نے اس ذلت آمیز پیشکش کو مسترد کردیا۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- جنگ بندی پر بھاری رقم،حماس نے پیشکش مسترد کردی
جنگ بندی پر بھاری رقم،حماس نے پیشکش مسترد کردی
-
Ilyas - مئی 20, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 18
- 0 minute read


































