Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

جبری گمشدگیاں قانون اور آئین کی خلاف ورزی ہیں، آئی ایس او

شیعہ قوم سڑکوں پر آگئی تو حکومت اقتدار میں نہیں رہیگی، عارف حسین الجانی، پریس کانفرنس
سرگودھا نیوز ڈیسک سرگودھا میں سردار تنویر حیدر اور دوسرے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، تحصیل ساہیوال سے جبری لاپتہ سردار تنویر حیدر کے ورثاء اور علماء کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے کہا کہ جبری گمشدگیاں قانون اور آئین کی خلاف ورزی ہیں، جب قانون نافذ کرنیوالے ہی قانون کو پامال کرتے ہیں تو اس سے تاثر یہ جاتا ہے کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا راج ہے، مسلسل گمشدگیوں سے شہریوں میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ گویا ملک میں قانون نام کی کوئی چیز وجود ہی نہیں رکھتی، ہم پاکستان میں لاقانونیت کے حامی نہیں، تاریخ گواہ ہے کہ کوئٹہ میں سیکڑوں جنازے سڑک پر رکھ کر پ ±رامن احتجاج کیا۔ ہم محب وطن شہری ہیں، ہمارا قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مطالبہ ہے کہ جبری طور پہ لاپتہ کیے جانیوالے افراد کو فوری طور پہ بازیاب کروایا جائے، اگر وہ کسی بھی جرم میں ملوث ہیں تو عدالت اور قانون کے مطابق ان کو سزا دی جائے، ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے،ہم مسنگ پرسنز کو فراموش نہیں کرسکتے، ہر قیمت پر ہمیں یہ افراد چاہیئں، انہیں رہا کیا جائے، ہم پورے ملک میں آواز اٹھائیں گے، ہم ملک کے گوش و کنار میں دھرنوں کا دائرہ وسیع کر دیں گے اور ہرگز چین سے نہیں بیٹھیں گے

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular