
پاراچنار : تحریک حسینی پاراچنار کے سابق صدر علامہ یوسف حسین جعفری کو سپرد لحد کر دیا گیا، مرحوم کا جسد خاکی اسلام آباد سے پاراچنار کے علاقے نستی کوٹ پہنچایا گیا، علامہ سید صفدر علی شاہ نقوی نے نماز جنازہ پڑھائی۔ جس کے بعد انہیں ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا، جنازے میں تنظیمی اراکین ، تحریک حسینی کے رہنماعلامہ سید عابد الحسینی، مرکزی جامع مسجد کے پیش امام علامہ شیخ فدا حسین مظاہری، جامعہ شہید عارف الحسینی کے مہتمم علامہ سید جواد ہادی سمیت علمائے کرام اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔


































