Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

بہترین والدین

بہترین والدین کیسے بنیں

محبت و شفقت کا اظہار
بچوں کے لیے والدین کے جذبۂ محبت و شفقت کا اظہار انہیں اعتماد اور ذہنی آسودگی فراہم کرنے کا باعث بنتا ہے۔ اسے چاہیے کہ وہ اس جذبے کا اظہار کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کرے اور انہیں یہ یقین دلائے کہ وہ ان سے غیر مشروط محبت کرتی ہے۔

بچوں کو توجہ سے سننا
بچوں کے معاملات میں دلچسپی لیں اور ان کی بات کو توجہ سے سنیں اور ان کی زندگی میں خود کو شریک رکھیں۔ اگر بچے کسی الجھن یا پریشانی کا شکار ہیں تو ان کی پریشانی کو دور کرنے اور انہیں مطمئن کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔

نظم و ضبط کا قیام
بچوں کو تحفظ کا احساس فراہم کرتے ہوئے گھر میں نظم و نسق کو قائم کریں۔ ہر کام کے لیے وقت معین کریں مثلا بچوں کو سلانے، کھلانے اور کھیل کود کا وقت بتائیں تاکہ وہ اپنے بچپن ہی سے وقت کی قدر کرنا سیکھیں اور نظم و ضبط کے مطابق زندگی گزارنے کے عادی ہو جائیں۔

تعریف و توصیف
بچوں کے اچھے عمل پر ان کی خوب تعریف اور حوصلہ افزائی کریں۔ بچوں کا موازنہ دوسرے بچوں خصوصا بہن بھائیوں کے ساتھ نہ کریں کیوں کہ ہر بچه منفرد اور جدا اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ انہیں یہ احساس دلائیں کہ منفرد و جدا ہونا اچھی بات ہے۔ موازنہ کرنے سے بچے احساس کمتری کا شکار ہو جاتے ہیں۔

بلا وجہ تنقید سے گریز
بچوں پر بلا وجہ تنقید اور نکتہ چینی کرنے سے احتراز برتا جائے۔ اگر بچے کسی ناپسندیدہ فعل کے مرتکب ہو بھی جائیں تو انہیں پیار سے سمجھائیں کہ ایسا رویہ ناقابل قبول ہے۔ ملامتی جملے مثلا تم بہت برے ہو، میری نظروں سے دور ہو جاؤ وغیرہ استعمال نہ کریں۔ انہیں دوسروں کے سامنے شرمندہ نہ کریں بلکہ علیحدہ لے جا کر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کریں اور پیار سے سمجھائیں۔
 

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular