
اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم بھارت کی ٹیرر فنانسنگ کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے، بھارت کی دہشتگردی کے ثبوت اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے سامنے پیش کر چکے ہیں۔ بھارت کے منفی عزائم اور علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر پالیسی بری طرح ناکام ہوئی، کشمیری قیادت بھارت سرکار سے نالاں دکھائی دے رہی ہے، کشمیری رہنماؤں نے مودی کے ساتھ ملاقات میں یکطرفہ اور غیر آئینی اقدامات پر نظرثانی کا مطالبہ کیا، بی جے پی سرکار نے کورونا وبا کو مس ہنڈل کیا جس کے باعث ہزاروں لوگ موت کے منہ میں چلے گئے، بھارت اپنے اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے مختلف قسم کے ناٹک رچاتا ہے۔


































