
نئی دہلی: بھارت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان کے خلاف سازش کا اعتراف کرلیا، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری وجہ سے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ہے ،جے شنکر نے بھارتی جنتا پارٹی کے رہنماؤں کے لیے فارن پالیسی کے تربیتی پروگرام سے خطاب میں اعتراف کیا کہ مودی حکومت پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، جے شنکر نے کہا کہ لشکر طیبہ اور جیش محمد کو اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گرد تنظیمیں قرار دینے کا کریڈٹ بھی ہماری حکومت کو جاتا ہے، ہم پاکستان پر دباؤ ڈالنے میں بھی کام یاب رہے ہیں اور حقیقت بھی یہی ہے کہ پاکستان کا طرز عمل بھارت کی جانب سے کیے گئے متعدد اقدامات کی وجہ سے تبدیل ہوچکا ہے۔


































