
سری نگر : بھارتی فوج نے نوجوان کشمیری رہنما برہان وانی کے یوم شہادت پر مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ جاری رکھا، اور مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں 2 اورکلگام میں 2کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا، نوجوانوں کو گھر گھر تلاشی، محاصرے کی آڑ میں شہید کیا گیا ہے، دوسری جانب بھارتی پولیس نےسرینگر سے حریت رہنما مشتاق الاسلام کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔


































