تل ابیب میں کورونا کے پھیلاو اور لاک ڈاون کے دوران سب سے بڑا مظاہرہ
مقبوضہ بیت المقدس (نیوز ڈیسک)غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو کے خلاف مظاہروں میں شدت آگئی، مختلف علاقوں میں شہریوں نے نیتن یاہو کی بدعنوانیوں اور کورونا کی روک تھام میں ان کی خراب کارکردگی کے خلاف احتجاج کیا اور ان کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے، تل ابیب میں کورونا کے پھیلاو اور لاک ڈاون کے دوران ہفتے کو سب سے بڑا مظاہرہ کیا گیا، مقبوضہ فلسطین کے باشندوں نے سکیورٹی کے سخت حصار کے باوجود مظاہروں میں شرکت کی اور صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا اور ڈیموکریسی یا انقلاب اور نتن یاہو کے استعفے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جیسے نعرے لگائے۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- بدعنوان صیہونی وزیر اعظم کے خلاف مظاہروں میں شدت


































