
بحرینی کرمنل ہائیکورٹ نے 8شہریوں کو ایرانی پاسداران انقلاب کی مدد سے حکومت مخالف گروپ بنانے کا مجرم ٹہرایااور انہیں عمر قید کی سزاسنائی
2 افراد کو 15سال، 2کو10 سال،5 کو 5سال اور ایک شخص کو ایک سال قید کی سزاسنائی گئی،امن و امان میں خلل ڈالنے،حکومت مخالف سرگرمیوں کے الزمات
مناما (نیوز ڈیسک) بحرین میں نمائشی عدالت نے مزید 18 شہریوں کو امن و امان میں خلل ڈالنے کے بے بنیاد الزامات کے تحت ایک سال سے عمر قید تک کی سزائیں سنادیں، بحرینی کرمنل ہائیکورٹ نے 8شہریوں کو ایرانی پاسداران انقلاب کی مدد سے حکومت مخالف گروپ بنانے کا مجرم ٹہرایا ہے، اور انہیں عمر قید کی سزاسنائی ہے ،اسی عدالت نے مزید دو افراد کو 15سال جبکہ دو افراد کو دس سال قید کی سزاسنائی ، پانچ افراد کو 5سال اور ایک شخص کو ایک سال قید کی سزاسنائی گئی ،ان پر امن و امان میں خلل ڈالنے،حکومت مخالف سرگرمیوں اور دہشت گردی جیسے الزامات عائد کئے گئے ہیں،بحرینی عوام فروری 2011 سے اپنے ملک میں جمہوریت اور آزادی کے قیام کے لئے پرامن جد وجہد کر رہے ہیں جس پر انہیں سخت مظالم کا سامنا ہے،جیلوں میں بھی ان کے ساتھ برا سلوک عام ہے، الیکٹرانک شاک دینے، بری طرح سے قیدیوں کو مارنا، گندی گندی گالیاں دینا، قیدیوں کو پوری طرح برہنہ کر دینا، عصمت دری، جنسی طور پر ہراساں کرنا، علاج سے محروم رکھنا، زیادہ دنوں تک سونے نہ دینا اور قیدیوں کو قید تنہائی میں بند کرنا، جیسی مختلف قسم کی ایذائیں دی جاتی ہے۔


































