
مناما : بحرین میں ایک اور سیاسی قیدی کی مشکوک حالت میں شہادت ہو گئی۔ حسین برکات کی موت پر دیہہ گاؤں کی سڑکوں پر مظاہرین نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کو انکی موت کا ذمے دار قرار دیا۔ 48 سالہ حسین برکات کو 2018 میں شہریت منسوخ کر کے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی اور تب سے وہ جیل میں سزا کاٹ رہے تھے۔ بحرینی حکام کا دعویٰ کیا ہے کہ حسین برکات کو کورونا ویکسین دی جا چکی تھی مگر اس کے باوجود انکی موت کورونا وائرس کے سبب ہوئی ہے۔ حسین برکات وینٹی لیٹر پر تھے اور ہسپتال میں دم توڑ گئے۔


































