Sat Oct 10, 2026

امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

روزانہ کی خبریں

بحرینی رہنما کی قید میں شہادت،اسیروں کے عزیزبھی گرفتار

عباس مال اللہ کو ساڑھے 15سال قید کی سزا سنائی گئی تھی،طبیعت خراب ہونے پر بھی اسپتال شفٹ نہیں کیا گیا، کئی علاقوں میں مظاہرین سڑکوں پر آگئے
آل خلیفہ حکومت کی جیلوں میں بند سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ، گذشتہ ہفتے سیاسی اسیروں کی رہائی کیلئے احتجاج کرنیوالوں کی بھی گرفتاریاں
مناما (نیوزڈیسک) بحرین حکومت نے سیاسی اسیروں کی رہائی کیلئے احتجاج کرنیوالوں کو بھی گرفتار کرلیا، سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے گذشتہ ہفتے بحرین کے مختلف شہروں میں مظاہرے کئے گئے تھے،سیکیورٹی فورسز نے جن اسیروں کے عزیزوں کو گرفتار کیا ہے ان میں موت کی سزاپانے والے محمد الدقاق اور محمد رمضان بھی شامل ہیں،دوسری جانب جیل میں قید انقلابی مجاہد عباس مال اللہ جام شہادت نوش کرگئے، اُنہیں 17مئی 2011کو گرفتار کیا گیا تھا اور حکومت مخالف مظاہروں کے الزام میں ساڑھے 15سال قید کی سزا سنائی گئی تھی،گرفتاری کے وقت لگنے والی گولیوں کے ٹکڑے اُن کے جسم سے نہیں نکالے گئے حالت تشویشناک ہونے پر بھی انہیں اسپتال شفٹ نہیں کیا گیا جس کے باعث وہ انتقال کرگئے،ان کا انتقال جس جیل میں ہوا جہاں سیاسی قیدیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو بدترین حالات میں رکھا گیاہے،انہیں آبائی علاقے نویدرات میں سپرد لحد کردیا گیا، عباس کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی مختلف علاقوں میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے،ہمالا،ابوسیبا،شاخورہ،بنی جمرہ،شمالی سیہالا،کرانا،دومستان،کارزکان سمیت کئی علاقوں میں ریلیاں نکالی گئیں اور اسیروں کی رہائی کے حق میں نعرے لگائے گئے، البلاد القدیم کے شہریوں نے بھی پرامن احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے آل خلیفہ حکومت کی جیلوں میں بند سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا، اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے عباس مال اللہ کی شہادت پر اس شہید کے اہل خانہ اور بحرین کی مظلوم قوم کو تعزیت پیش کی ہے اور جارحانہ اقدامات پر بحرین کی آل خلیفہ حکومت کو سخت خبردار کیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular