اقدام کسی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی تیاری کیلئے کیا جارہا ہے،اے پی
واشنگٹن(نیوزڈیسک) ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکی فوج سعودی عرب کے بحیرہ احمر کی بندرگاہ کے ساتھ ساتھ مزید دو ہوائی اڈے کھولنے کے امکان پر غور کر رہی ہے، امریکی فوج نے اس اقدام کو کسی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی تیاری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج نے سعودی عرب کی ینبع بندرگاہ پر اپنا سامان اتار نے اور سامان لے جانے کا تجربہ کیا ہے، یہ بندرگاہ سعودی عرب کی اہم ترین تیل کی پائپ لائنوں کے قریب ہے، امریکی خبر رساں ادارے ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق بحیرہ احمر کے ساحلوں پر ینبع کے ساتھ ساتھ تبوک اور طائف میں امریکی ہوائی اڈے، امریکی فوج کو مزید متبادل فراہم کریں گے، کیونکہ ان مقامات پر یمن سے ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغی مشتبہ ڈرون حملے کرتے رہے ہیں، تاہم، یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب سعودی عرب اور امریکا کے تعلقات سن 2018 میں واشنگٹن پوسٹ کے صحافی جمال خشوخی کے قتل اور سعودی عرب کی یمن میں جاری جنگ کی وجہ سے کشیدہ ہیں
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ا مریکا کا سعودیہ میں مزید2فوجی اڈے قائم کرنے پر…
ا مریکا کا سعودیہ میں مزید2فوجی اڈے قائم کرنے پر غور
-
Ilyas - جنوری 28, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 13
- 0 minute read


































