Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

ایڈمرل امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کے نئے سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا

اسلام آباد میں واقع نیول ہیڈ کوارٹرز میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب ہوئی، جس میں پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل محمد امجد نیازی نے ذمہداریاں سنبھال لیں، وہ پاک بحریہ کے 22 ویں سربراہ ہیں۔ پاکستان کے نئے امیر البحر وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو آج کمان سنبھالنے سے پہلے ایڈمرل کے عہدے پر فائز کیا گیا اور بیج لگائے گئے۔ کمان سنبھالنے کے بعد پاکستان نیوی کے نئے چیف آف اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا رینک فور اسٹار ہو گیا۔ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے 1985ء میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا، انہوں نے کمیشننگ پر اعزازی شمشیر حاصل کی۔ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو ہلالِ امتیاز ملٹری اور ستارۂ بسالت سے نوازا جا چکا ہے۔
ایڈمرل ظفر محمود عباسی مدتِ ملازمت پوری ہونے پر سبکدوش ہوگئے، اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ سبکدوش ہونے والے ظفر محمود عباسی نے اپنے الوداعی خطاب میں پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی کو مبارک باد دی۔
ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اپنی ذمے داریاں سنبھالنے کےبعد صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف حسین علوی، وزیرِ اعظم عمران خان، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ندیم رضا سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں گے اور انہیں بحری دفاع کے تقاضوں سے متعلق اپنی حکمتِ عملی پر اعتماد میں لیں گے۔ واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو نیا نیول چیف تعینات کیا ہے۔ وزیرِاعظم آفس کے مطابق محمد امجد خان نیازی کو وائس ایڈمرل سے ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاکستان نیول اکیڈمی سے اعزازی تلوار حاصل کی ہے اور بھارت کے ساتھ حالیہ تناؤ کے دوران انہوں نے اس پاکستانی فلیٹ کی کمانڈ کی تھی جس نے پاکستانی سمندری حدود میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا تھا۔ایڈمرل محمد امجد نیازی کی زیرِ کمان پاکستانی فلیٹ نے بھارتی آبدوز کو بھاگنے پر مجبور کر دیا تھا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular