مذاکرات کے لئے سیکریٹری جنرل رافائل گروسی جلد تہران کا دورہ کریں گے
ویانا(نیوزڈیسک) جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی نے ایران میں اپنے انسپیکٹروں کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لئے ایران سے مذاکرات کا فیصلہ کرلیا، مذاکرات کے لئے سیکریٹری جنرل رافائل گروسی جلد تہران کا دورہ کریں گے یہ تجویز ویانا میں ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر میں ایران کے مستقبل مندوب کاظم غریب آبادی کے اس اعلان کے بعد سامنے آئی،جس میں انہوں نے ایٹمی ایجنسی کے سربراہ کو مطلع کیا تھا کہ وہ اب پیشگی اطلاع کے بغیر اپنی ایٹمی سائٹوں کی معائنہ کاری کے سلسلے کو بند کر رہا ہے، یہ قدم جوہری معاہدے کے یورپی فریقوں کی مسلسل اپنے وعدوں کی خلاف ورزیوں پر اٹھایا گیا ہے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ایٹمی توانائی ایجنسی نے ایران سے مذاکرات کا فیصلہ کرلیا
ایٹمی توانائی ایجنسی نے ایران سے مذاکرات کا فیصلہ کرلیا
-
Ilyas - فروری 18, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 15
- 0 minute read


































