فیلڈ اسپتالو ں اور لیبارٹریزکے ماڈلز اور جدید طبی سازوسامان کی رونمائی
تہران (نیوز ڈیسک) ایران میں یوم افواج پر روایتی فوجی پریڈ کے بجائے خدمات پریڈ کی گئی جس میں کورونا وائرس کیخلاف اسپرے کرنے والے آلات اور مشینیں،فیلڈ اسپتالوں کے مختلف ماڈلز، امداد رسانی کی غرض سے تیار کی گئی خصوصی فوجی گاڑیاں اور دیگرطبی سازوسامان کی نمائش کی گئی،جس میں میٹر کی رینج میں پانچ سو لیٹر فی منٹ کی رفتار سے اسپرے کرنیوالا خصوصی سسٹم بھی شامل ہے، فیلڈ لیب کی بھی رونمائی کی گئی جو کسی بھی علاقے میں جراثیمی، کیمیائی اور بائیولوجیکل آلودگی کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتی ہے،خدمات پریڈ تہران کے علاوہ 24دوسرے شہروں میں بھی کی گئی، جس کے بعد پریڈ میں شامل دستوں کو ملک کے دور افتادہ اور محروم علاقوں میں انسداد کورونا قومی مہم میں حصہ لینے کی غرض سے روانہ کیا گیا۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ایران: یوم افواج پر روایتی فوجی پریڈ کے بجائے خدمات…
ایران: یوم افواج پر روایتی فوجی پریڈ کے بجائے خدمات پریڈ
-
Ilyas - اپریل 23, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 19
- 0 minute read


































