
اسلام آباد: ایرانی سفیرمحمد علی حسینی نے وزیرتوانائی حماد اظہر سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا، دونوں شخصیات نے پاکستان اور ایران کے درمیان توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران پاکستان کو مزید بجلی فراہم کرنے کے لئے تیار ہے، بجلی فراہمی کے سلسلے میں انفراسٹرکچر تعمیر کیا جا چکا ہے، اضافی بجلی فراہمی منصوبے کے جلد آغاز کیلئے متعلقہ اداروں میں قریبی روابط کی ضرورت ہے، حماد اظہر نے ایران کی جانب سے بلوچستان کے بعض حصوں کو بجلی فراہمی کی اہمیت اجاگر کی۔


































