ریڈ لائن عبور کی تو اسرائیل کوسخت ترین ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا
تہران (نیوز ڈیسک) ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے شام میں ریڈلائن عبور کی تو سخت ترین ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے سینئر مشیر علی اصغر خواجی نے کہا کہ شام میں ایرانی عسکری موجودگی خود دمشق کی باقاعدہ درخواست پر رکھی گئی ہے، اسرائیل نے اگر شام میں سرخ لکیریں عبور کرنے کی کوشش کی تو اسے سخت ترین ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ شام میں ایرانی فورسز کی موجودگی کا مقصد داعش اور دیگر دہشتگرد گروہوں کا مقابلہ کرنا ہے اور دمشق کی سرکاری درخواست پر ایران شام میں موجود ہے, لیکن اگر اسرائیل ریڈلائن عبور کرنا چاہتا ہے تو وہ اپنے عمل پر بہت پشیمان ہو جائے گا۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ایران کا اسرائیل کو شام میں کارروائی پر سخت انتباہ
ایران کا اسرائیل کو شام میں کارروائی پر سخت انتباہ
-
Ilyas - فروری 18, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 21
- 0 minute read


































