ایٹمی معاہدہ توڑکر ایران پر مزید اقتصادی دباؤ کی ٹرمپ کی کوشش ناکام ہوگئی
واشنگتن(نیوز ڈیسک) امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کے سینیٹر کرس مورفی نے ایران کے خلا میں قدم جمانے اور فوجی سیٹلائٹ ”نور“ خلا میں بھیجنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران آج پہلے کی نسبت بہت زیادہ قوی، مضبوط اور مستحکم، جبکہ امریکا پہلے سے کہیں زیادہ کمزور ہوگیا ہے، ایران مشرق وسطیٰ میں تمام شعبوں میں آگے بڑھ گیا ہے سینیٹر مورفی نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے صدر بننے سے قبل ایران خلیج فارس میں امریکی فوجیوں پر فائرنگ نہیں کرتا تھا ٹرمپ نے ایٹمی معاہدے کو توڑ کرایران پر مزید اقتصادی دباؤ قائم کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ایران پہلے سے زیادہ مضبوط،امریکا کمزور ہوگیا، امریکی سینیٹر
ایران پہلے سے زیادہ مضبوط،امریکا کمزور ہوگیا، امریکی سینیٹر
-
Ilyas - مئی 1, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 8
- 0 minute read


































