
زاہدان : ایرانی بارڈر حکام نے ایران کے مختلف شہروں سے حراست میں لئے گئے 100 پاکستانیوں کو تفتان میں راہداری گیٹ کے مقام پر لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا۔ یہ افراد مختلف شہروں میں بغیر کسی قانونی دستاویزات کے موجود تھے۔ جن میں سے پنجاب سے 74، خیبر پختون خواہ سے 08، سندھ سے 12، آزاد کشمیر سے 02 اور بلوچستان سے 04 افراد شامل ہیں۔ یہ افراد روزگار کی تلاش میں ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے۔ مزید چھان بین کیلئے انہیں ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔


































