
تہران : ایران میں جمعہ 18 جون کو ہونیوالے 13 ویں صدارتی انتخابات کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے سربراہ جمال عرف نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ اس بار صدارتی انتخابات میں5 کروڑ 93 لاکھ 10 ہزارسے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے جن کے لیے ملک بھر میں 67 ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ دنیا کے مختلف ملکوں میں 450 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں اور سوائے کینیڈا کے دنیا کے 100ممالک میں مقیم ایرانی شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔ الیکشن کمشنر نے کہا کہ کینیڈین حکومت کا ایرانیوں کو حق رائے دہی سے محروم کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔ ۔


































