موجودہ اقتصادی مشکلات و مسائل پر بھی قابو پا لیا جائے گا،بحری کمانڈر
تہران(نیوز ڈیسک) سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے اعلان کیا ہے کہ پابندیوں کی وجہ سے ایران دفاعی سازوسامان کی تیاری میں خودکفیل ہو گیا ، جاسک بندرگاہ میں بحری فوجی مرکز کا معائنہ کرتے ہوئے ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے کہاکہ ملک کی موجودہ اقتصادی مشکلات و مسائل پر بھی قابو پا لیا جائے گا، اقتصادی پابندیاں دشمن کا آخری ناکام حربہ ہے اور اس کو بھی شکست سے دوچار اور اس راہ کو ولی امر مسلمین کی رہنمائی کی بدولت با سانی طے کر لیا جائے گا، امریکیوں سے ایران میں امن و استحکام اور پابندیوں کے باوجود ایران کی اقتصادی ترقی، سائنسی پیشرفت اور اسی طرح عالمی سطح پر ایران کو حاصل عزت، بالکل برداشت نہیں ہو رہی ہے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ایران دفاعی سازوسامان کی تیاری میں خودکفیل ہوگیا
ایران دفاعی سازوسامان کی تیاری میں خودکفیل ہوگیا
-
Ilyas - اپریل 1, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 15
- 0 minute read


































