Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

ایران اورچین کے درمیان 25 سالہ تعاون کاتاریخی معاہدہ ،امریکا سیخ پا

25سالہ تزویراتی شراکت داری میں تیل کی ترسیل، کان کنی اور صنعتی ترقی کے امور کو شامل، ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے میں بھی قریبی تعاون کیا جا سکے گا
چین ایران میں 400 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گااور ایرانی تیل خریدے گا، ہم عرصے سے ایران چین شراکت داری پر تشویش میں مبتلا ہیں،امریکی صدر
 تہران (نیوز ڈیسک) ایران اور چین نے سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں 25 سالہ تعاون کے تاریخی معاہدے پر دستخط کرلئے جس پر امریکا بری طرح سیخ پا ہوگیا اور دونوں ممالک پر پابندیو ں کی دھمکیاں دے رہا ہے ، تفصیلات کے مطابق ایران چین معاہدے کو تزویراتی شراکت داری کا نام دیا گیا ہے، معاہدے میں تیل کی ترسیل، کان کنی اور صنعتی ترقی کے امور کو شامل کیا گیا ہے،تاکہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے بحران میں گھری ایرانی معیشت کو سہارا دیا جاسکے، معاہدے کے تحت تہران اور بیجنگ کے درمیان ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے میں بھی قریبی تعاون کیا جا سکے گا، ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اور ان کے چینی ہم منصب وانگ یی نے تہران میں ایک تقریب کے دوران اس معاہدے پر دستخط کیے، معاہدہ کی مدت کے دوران بیجنگ تہران میں 400 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اور اس کے بدلے ایران تیل سپلائی کرے گا، دونوں ملکوں کے پرائیویٹ سیکٹر کے درمیان تعاون میں فروع بھی اس معاہدے میں خاص طور پر شامل کیا گیا ہے،اس معاہدے کی تجویز چینی صدر شی جن پنگ نے 2016 میں اس وقت دی تھی جب وہ ایران کے دورے پر آئے تھے، وائٹ ہاوس نے ایران چین اسٹریٹیجک تعاون کے جامع سمجھوتے پر منفی ردعمل ظاہر کیا ہے ،وائٹ ہاوس کی ترجمان جن ساکی نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ واشنگٹن ایران اور چین کے درمیان سمجھوتے کے بعد پابندیاں عائد کرنے پر غور کررہا ہے، صدرجوبائیڈن نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک عرصے سے ایران اور چین کی شراکت داری کے بارے میں تشویش میں مبتلا رہے ہیں

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular