Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

اہلبیت(ع) کی شان میں گستاخی محرم سے قبل ملک میں فساد برپا کرنے کی سازش ہے، علامہ محمد حسین اکبر

لاہور: تحریک حسینیہ پاکستان اور ادارہ منہاج الحسینؑ جوہر ٹاون کے سربراہ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے کہا ہے کہ اہلبیت (ع) کی شان میں گستاخی محرم سے قبل ملک میں فساد برپا کرنے کی سازش ہے،آج تک کسی گستاخ کو سزا نہیں ہوئی، ایک گستاخ عبدالرحمان سلفی نے آئمہ اور ان کی والدہ کی توہین کی ہے، اس مجہول نے آئمہ(ع) کیخلاف بازاری زبان استعمال کی ہے، اب اس کیخلاف احتجاج پر مقدمہ تو درج کر لیا گیا ہے لیکن مزید کارروائی نہیں ہوئی،انہوں نے کہا کہ ملک کے بہت سے شہروں میں مظاہرے ہو رہے ہیں مگر حکومت خاموش ہے، ہم نے مرکزی و صوبائی حکومت سے بھی رابطہ کیا اور ویڈیو کو انتظامیہ کے ذمہ داروں کو بھیجا، تاکہ کارروائی کی جائے اور کہا کہ یہ معاملہ حل نہ ہوا تو حالات بہت خراب ہو سکتے ہیں، اہلبیتِ نبوت تکمیل ایمان کا مسلمہ ثبوت ہیں، جب تک خانوادہ رسولؑ کی ولایت پر ایمان نہ لایا جائے اُس وقت تک دین اور ایمان مکمل نہیں ہوتا، انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم(ص) نے اپنی زندگی میں اہلبیتؑ میں منتخب افراد کو امام قرار دیا اور تمام شیعہ سنی کا ایمان و یقین ہے کہ بارہ آئمہ کی اطاعات کی ہدایت خود نبی کریم(ص) نے فرمائی، کوئی آئمہ کی توہین کرے تو اس کی سزا موت ہے، قانون پاکستان میں بھی اس کی سزا متعین ہیں، توہین صحابہؓ و توہین اہلبیتؑ کرنے والوں کیلئے سزائیں معین ہیں، انہوں نے کہا کہ جو لوگ توہین کے مرتکب ہو رہے ہیں ان کیخلاف کارروائی میں کوتاہی برتی جا رہی ہے، پہلے تو مقدمہ درج نہیں ہوتا، مقدمہ درج ہو جائے تو کچھ عرصے بعد خاموشی چھا جاتی ہے، اور مجرموں کے سرپرست ان کو رہا کروا کر لے جاتے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular