Sat Oct 10, 2026

ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل

روزانہ کی خبریں

اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، پاکستان

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایران، سعودی عرب،متحدہ عرب امارات اور ترکی کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ،حالیہ صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار
اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال ہونے نہیں دیں گے، خطے میں مختلف ممالک کے درمیان کشیدگی کم ہونی چاہئے، ڈائیلاگ سے آگے بڑھنا چاہئے،پاک فوج
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)عراقی سرزمین پر امریکی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران، سعودی عرب،متحدہ عرب امارات اور ترکی کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے تبادلہ خیال کیا، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے حالیہ صورت حال پر گہری تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے تنازع سے بچنے اور کشیدگی کو کم کرنے کیلئے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا، شاہ محمود قریشی نے‘تمام فریقین کو یو این چارٹر کے مطابق پرامن طریقے سے اختلافات کا حل کرنے کی یادہانی کروائی،وزیرخارجہ نے ٹیلی فونک گفتگو میں خطے کے وزرائے خارجہ کو’یقین دلایا کہ پاکستان خطے کے کسی بھی تنازع کا حصہ نہیں بنے گا اور اپنی سرزمین کسی قیمت پر بھی کسی بھی دوسری ریاست کے خلاف استعمال ہونے نہیں دے گا، دفتر خارجہ نے امریکی حملے پر روایتی بیان جاری کیا اور کہا کہ دونوں فریق تحمل کا مظاہرہ کریں،دوسری جانب فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے بات چیت ہوئی ہے، آرمی چیف نے مائیک پومپیوسے گفتگو میں کہا کہ خطہ خراب حالات سے بہتری کی طرف جا رہا ہے، میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ایرانی جنرل پر حملے کے بعد خطے کے حالات میں تبدیلی آئی ہے، اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال ہونے نہیں دیں گے، خطے میں مختلف ممالک کے درمیان کشیدگی کم ہونی چاہئے، ڈائیلاگ سے آگے بڑھنا چاہئے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular