Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

اپنا اور گھر والوں کا دماغ اور نظر تیز بنائیں

دماغ اﷲ تعالیٰ کی بہترین تخلیق ہے اور بشر کے لئے ایک انمول تحفہ خداوندی ہے ۔جس کو انسان استعمال کرکے نئی نئی ایجادات اور بڑے سائنسی کارنامے انجام دے رہا ہے۔ ہمیں باقی اعضاء کی طرح اس کا بھی خیال رکھنا چاہئے کیونکہ یہی دماغ ہمارے سارے نظام کو چلا رہا ہے اگر دماغ صحت مند ہے تو انسان اس سے بھر پور فائدہ لے سکتا ہے, انسان کی عمر جوں جوں بڑھتی ہے اس کی یاداشت بھی کمزور ہوتی چلی جاتی ہے۔ اور ہم اکثر اپنی رکھی ہوئی چیزیں بھولنا شروع ہو جاتے ہیں۔ ہر انسان چاہتا ہے کہ اس کی یاداشت اس کا زیادہ عرصہ تک ساتھ دے۔ لیکن ہم عمر کے ڈھلنے کو تو روک نہیں سکتے لیکن چند تدابیر کر کے اپنی یاداشت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ہم میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے کہ دماغ کی صحت کو کیسے بہتر بنائیں لیکن تھوڑی سی کوشش کر کے ہم اپنی دماغی صلاحیتوں کو بہتر کر سکتے ہیں۔ بڑوں کے ساتھ ساتھ طلبا کی یاداشت بھی کبھی کبھی کمزور ہو جاتی ہے جس سے ان کے پڑھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ اور اس کے لئے وہ دواؤں کا استعمال کرتے ہیں جو اکثر فائدہ مند نہیں ہوتیں۔آپ سب جانتے ہیں کہ ہمارا دماغ ایک پیچیدہ لیکن انمول مشین ہے۔ اس لئے اس کی بہتری کے لئے ہمیں ابھی سے اپنے آپ کو تیار کرنا ہو گا۔ آج اس مضمون میں ہم آپ کو یہ سب کچھ بتانے والے ہیں کہ آپ اپنے دماغ کو کیسے تیز اور یاداشت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ یاداشت کی کمی جیسے مسائل سے ہر شخص گزرتا ہے۔ کچھ مختلف دوائیوں کا سہارا لیتے ہیں اور کچھ اشتہارات دیکھ کر متاثر ہوتے ہیں اور اپنی دماغی صلاحیتوں کو بڑھانے کے کیا کیا جتن کرتے ہیں اور اس میں ناکام رہتے ہیں۔آج ہم آپ کو انتہائی آسان اور مفید مشورے دینگے جن کو اپنا کر آپ اپنے دماغ کو نہ صرف تیز بلکہ یاداشت کو بھی بہتر بنا سکتے ہیں۔ایک اور بات کہ اگر آپ کام کرتے وقت ایک ہاتھ کا زیادہ استعمال کرتے ہیں تو دوسرے کا کم کرتے ہیں تو آج سے اس ہاتھ کا استعمال بھی شروع کر دیں جس کا استعمال آپ کم کرتے ہیں۔ یہ عمل بھی دماغی صحت کی لئے فائدہ مند ہے۔#سب سے پہلے ضروری ہے کہ آپ باقاعدہ چہل قدمی کو اپنا معمول بنائیں۔ اس سے آپ کے دماغ پر اچھا اثر پڑتا ہے۔اور یہ الزائمر کے مریضوں کے لئے بہت مفید ہوتا ہے۔#نوجوان روزانہ چھ میل چلیں۔ اس سے ان کا دماغ تیز ہوتا ہے نسبت ان کے جو پیدل نہیں چلتے۔#آپ صبح جلدی بیدار ہوں اور رات کو جلدی سو جائیں۔#ہمیشہ ہوادار جگہ پر سوئیں جہاں سے آپ کو بہتر آکسیجن کا حصول ممکن ہو سکے کیونکہ آکسیجن دماغ کے لئے مفید ہے۔✴صبح نماز پڑھیں پھر ہلکی ورزش کریں اور لمبے لمبے سانس لیں جو آکسیجن کو آپ کے دماغ تک پہنچاتے ہیں۔#کوئی کھیل ضرور کھیلیں اس سے دماغی صلاحتیں بڑھتی ہیں۔#ہمیشہ سادہ لیکن متوازن خوراک کا استعمال کریں۔# ایسی بیماریوں کا بروقت علاج کروائیں جو دماغی صلاحیتوں کو متاثر کرتی ہیں جیسے بلڈ پریشر،شوگر اور دماغی امراض وغیرہ۔#رات سوتے وقت دن کی تلخ باتوں کو یاد نہ کریں اور پر سکون نیند لینے کی کوشش کریں۔#مضر صحت اشیاء جیسے تمباکو نوشی اور کیفین وغیرہ سے پرہیز رکھیں۔# روزانہ کچھ سیکھنے کی کوشش کریں جیسے کھانے کی تراکیب، کوئی مذہبی میگزین، کوئی ہنر کچھ بھی جس میں آپ کی دلچسپی ہو۔✔ گھر کے چھوٹے موٹے کاموں میں بھر پور حصہ لیں۔✔ دن میں کم از کم ۸ گلاس پانی ضرور پئیں۔✔ مچھلی کا استعمال یاداشت کو بہتر بناتا ہے۔✔ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے لئے بھی کچھ وقت نکالیں۔ایسا کرنا بھی آپ کے دماغ کو بہتر بنا سکتا ہے۔ عام طور پر جب آپ 55 سال سے بڑھنے لگتے ہیں تو پھر دماغ کمزور ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ دماغی امراض بڑھنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ اس لئے اپنے ڈاکٹر سے ضرور رابطے میں رہیں۔حساب کتاب کرتے ہوئے کیلکولیٹر کی بجائے اپنے دماغ کا استعمال کریں۔ سر کا مساج کرنا بھی دماغ کو بہتر بناتا ہے۔حافظہ تیز کرنے کے لئے رات کو پانچ سے چھ بادام بگھو دیں اور صبح کھا لیں۔کدو کو کھانا دماغ کی صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔جو کام کرنا ہو پہلے اس کو مکمل کر لیں پھر دوسرا کام شروع کریں۔دماغی کام سے تھک جائیں تو تھوڑی دیر آرام کریں اور پانی پی لیں۔دودھ کا استعمال بھی فائدہ مند رہتا ہے۔کوئی بھی دماغی کام لیٹ کر نہ کیا جائے۔دماغی صحت کی بہتری کے لئے اخبارات میں چھپنے والے معموں اور پزل کو حل کرنے کی کوشش کریں۔نمک کا استعمال کم کریں۔نئی نئی زبانیں اور کورس کریں۔اخبارات اور میگزین کا مطالعہ باقاعدگی سے کریں۔#سونے سے ایک گھنٹہ پہلے ٹی وی, کمپیوٹر اور موبائل فون بند کر دیں۔ReplyReply allForward

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular