Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

انقلاب اسلامی ایران کی 42ویں سالگرہ کی تقریبات

ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی ؒکے مزاراوردیگرشہداکی قبور پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی
 آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میںیران کی ثقافتی نمائش منعقد، اس طرح کے پروگرام دونوں ہمسایہ ممالک کے دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،فاطمہ حسن
تہران/کراچی(نیوز ڈیسک)انقلاب اسلامی کے بانی امام خمینیؒ کی وطن واپسی کے تاریخ ساز دن کے موقع پر ایران میں اسلامی انقلاب کی بیالیسویں سالگرہ کی دس روزہ تقریبات کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔اس مناسبت سے ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی ؒکے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ،وہ آیت اللہ بہشتی، شہید صدر محمد علی رجائی اور شہید وزیراعظم جواد باہنر اور دیگر شہدائے انقلاب کی قبور پر تشریف لے گئے اور شہدا کے درجات کی بلندی کی دعا کی،اس کے بعد رہبر انقلاب اسلامی ،گلزار شہدا قبرستان پہنچے اور ایران و اسلام کے مدافعین کی ارواح طیبہ کے لئے فاتحہ خوانی کی۔پاکستان میں بھی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے اشتراک سے انقلاب اسلامی ایران کی بیالیسویں سالگرہ کی مناسب سے ایران کی ثقافتی نمائش کا انعقاد کیاگیا۔جس میں ایران کی ثقافت کی مناسبت سے فلم شو،کتابیں ،تصاویر اور دستکاریوں کی نمائش کی گئی۔اس موقع پر کراچی آرٹ کونسل کی ممبر محترمہ ‘فاطمہ حسن’نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 42 ویں سالگرہ پر ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل احمد محمدی نے کہا کہ دانشوروں اور ممتاز شخصیات کے اجتماع میں شرکت کرنا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔واضح رہے کہ امام خمینی ؒ 42 سال قبل تقریباپندرہ سال جلا وطنی کی زندگی گزارنے کے بعد ایران واپس تشریف لائے جہاں لاکھوں ایرانی عوام نے آپ کا فقیدالمثال اور تاریخی استقبال کیا، اس تاریخی آمد کے ساتھ ہی اسلامی انقلاب کی کامیابی کا راستہ ہموار ہو گیااورآپ کی وطن واپسی کے محض دس روز بعد ایران کا عظیم اسلامی انقلاب کامیابی سے ہمکنار ہوا ،اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہرسال ان ایام میں "عشرہ فجر” کے نام سے اسلامی انقلاب ایران کی سالگرہ کی دس روزہ تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے تاہم اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے طبی اصولوں کو مد نظر رکھ کر تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular