
صنعا: انصار اللہ یمن کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے سعودی عرب کے ساتھ مفاہمت اور ممکنہ معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال اس کی تفصیلات کے بارے میں بات نہیں کرسکتا۔ یمن میں جنگ بندی دو مرحلوں میں افہام و تفہیم کے ساتھ عیدالفطر سے قبل طے پا جائے گی۔ جنگ بندی کے حصول کی شرائط، قیام امن کی شرائط سے مختلف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات کا یمن پر حملہ کرنے میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون ایک بہت بڑی غلطی تھی اور متحدہ عرب امارات کو سبق حاصل کرتے ہوئے پیچھے ہٹنا چاہیئے۔ ہم یمن کی سرزمین میں اماراتی افواج کی مسلسل موجودگی کو قبول نہیں کریں گے۔


































