Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

انتخابات میں ایرانی قوم عظیم فاتح، دشمنوں کو پھر مایوس کردیا، ولی امر مسلمین

تہران : ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نےانتخابات میں ایرانی قوم کی بھر پور شرکت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئےعوام کو الیکشن کا عظیم فاتح قرار دیا ہے اور کہا کہ ایرانی قوم کا پختہ عزم ہرمشکل پر غالب آگیا ، انتخابات میں عوام نے ولولہ انگیز اور پرجوش شرکت کے ذریعہ اپنی تابناک اور درخشاں تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا ہے، جوملک بھر میں پولنگ اسٹیشنوں پر آپ کے ہجوم کے دلکش مناظر، پختہ عزم، امیدوں سے معمور دل اور بیدار نظر کی واضح علامتیں ہیں، ایرانی قوم صدارتی انتخابات کی سب سے بڑی فاتح ہے جس نے معاشی مشکلات، انتخابات میں عدم شرکت کے سلسلے میں منافقین اور مخالفین کے پروپیگنڈے، کورونا وائرس کی عالمی وبا اور انتخابات کے ابتدائی مراحل میں بعض موانع کے باوجود انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، قوم نے انتخابی میدان میں حاضر ہوکر انقلاب اسلامی کے دشمنوں کو ایک بار پھر مایوس کیا، انہوں نے کہا کہ میں اس عظیم فتح پر اللہ تعالی کی بارگاہ میں سجدہ شکر ادا کرتا ہوں جس نے اس امتحان میں ایرانی قوم کو سرفرازی ، سربلندی عطا کی اور اپنی رحمت سے نوازا، صدارتی انتخابات اور بلدیاتی کونسلوں میں کامیاب امیدواروں کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور انھیں سفارش کرتا ہوں کہ وہ اس عظیم قوم کی مخلصانہ خدمت کو اپنے لئے فخر سمجھیں اور اس قوم کی قدر کریں، ولی امر مسلمین نے کہا کہ میں حضرت ولی عصر امام زمانہ (عج) کو سلام پیش سلام کرتا ہوں کیونکہ وہی اس ملک کے اصلی مالک ہیں اور حضرت امام خمینیؒ اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular