پابندیوں سے طبی سہولیات تک رسائی ممکن نہیں، ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر کو مراسلہ
تہران (نیوزڈیسک) ایران نے عالمی ادارہ صحت کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری امریکی پابندیوں کے خاتمے کیلئے واشنگٹن پر دباؤ ڈالے، ایران نے امریکی پابندیوں کو غیر معمولی خطرہ قرار دیا ہے، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب اسمٰعیلی بقائی نے ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل کو مراسلے تحریر کیا جس میں کہا گیا کہ امریکی پابندیاں دراصل انسانیت کے خلاف جرائم کے مترادف ہیں، پابندیوں کی وجہ سے عام ایرانی شہری کو طبی سہولیات تک رسائی ممکن نہیں ہورہی ہے، پابندی کے نتیجے میں دیگر ممالک سے رابطہ ممکن نہیں رہا اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں درپیش طبی سامان کی خریداری کے راستے بند ہوچکے ہیں۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- امریکی پابندیاں انسانیت کے خلاف جرائم کے مترادف ہیں،ایران
امریکی پابندیاں انسانیت کے خلاف جرائم کے مترادف ہیں،ایران
-
Ilyas - اپریل 10, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 14
- 0 minute read


































