
امریکا فوجی تسلط قائم رکھنے کی کوشش کر رہا ہے ،حکومت مداخلت کا راستہ روکے،عبا س حامد،امریکی فوج عدم استحکام کا سبب بن رہی ہے فاضل الفتلاوی
امریکا نے عراق سے متعلق تباہ کن منصوبے ترک نہیں کئے، وہ داعش کو تقویت دینے اور دہشت گردی کو ہوا دینے کی مکروہ سازش کر رہا ہے ،عدی الشعلان
بغداد (نیوز ڈیسک)عراقی پارلیمٹ کے متعدد ارکان نے اپنے ملک سے امریکی فوج کے انخلا کو ضروری قراردے دیا، ان کا کہناتھا کہ امریکی فوج کی موجودگی ملکی مفاد میں نہیں اور اس کے نتیجے میں عراق کو لاتعداد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، رکن عباس حامد نے کہا کہ امریکا عراق پر فوجی تسلط قائم رکھنے کی کوشش کر رہا ہے، انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ امریکا کی مداخلت کا راستہ روکے ، فاضل الفتلاوی نے کہا ہے کہ عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودگی، ہماری مشکلات میں اضافے اور عدم استحکام کا سبب بن رہی ہے ،رکن عدی الشعلان نے کہا کہ امریکا نے خطے اور خاص طور سے عراق کے بارے میں اپنے تباہ کن منصوبوں کو تاحال ترک نہیں کیا ہے ، امریکا اپنے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے ذریعے انارکی اور دہشت گردی پھیلانے اور اندرونی معاملات میں رخنہ اندازی کی نئی کوششوں میں مصروف ہے ،وہ داعش کو تقویت دینے اور دہشت گردی کو ہوا دینے کی مکروہ سازش کر رہا ہے۔


































