Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

امریکا کی ایک اورشکست، ایران مخالف قرار داد منسوخ

 برطانیہ، فرانس و جرمنی نے ایٹمی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں امریکی ایما پر ایران کے خلاف قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ منسوخ کردیا
روس و چین کی حمایت سے قرارداد پیش کرنے کا منصوبہ ختم ہوا، معاہدے کے تمام فریقوں کی جانب سے وعدوں پر عمل کرنے کی راہ ہموار ہوگی،ایران
ویانا(نیوزڈیسک)ایٹمی توانائی ایجنسی میں امریکی ایما پر قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ ایرانی دھمکی پر واپس لے لیا گیا، برطانیہ، فرانس و جرمنی نے ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں ایران کے خلاف اپنی قرارداد پیش کرنے کے فیصلہ منسوخ کردیا،ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی نے فیصلے سے رکن ممالک کو آگاہ کردیا ہے، ایران نے خبردار کیا تھا کہ قرار دادپیش کرنے پر جوہری معاہدے پر عملدرامد میں مزید کمی کردی جائے گی اور ایسی کوئی قرارداد اگر منظور کی گئی تو حالات بہت بگڑ جائیں گی، یہ دھمکی اور امریکا کا محتاطانہ رویہ، 3 یورپی ممالک کی جانب سے ایران کے خلاف اپنی قرراداد کے واپس لئے جانے کی موجب بنا ہے، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعیدخطیب زادہ نے بتایا کہ تہران، ویانا اور3یورپی ملکوں میں سفارتی کوششوں اوراسی طرح روس و چین کی حمایت سے قرارداد پیش کرنے کا منصوبہ ختم ہوگیا ہے، اس فیصلے سے سفارت کاری کے راستے کا تحفظ اور ایٹمی معاہدے کے تمام فریق ملکوں کی جانب سے وعدوں پر عمل کرنے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے، معاہدے میں شامل ممالک اس موقع سے فائدہ اٹھا کر اور اپنے بھرپور تعاون کے ذریعے تمام فریقوں کی جانب سے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کی ضمانت فراہم کریں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular