سعودیہ کو ہر طرح کے اقدام کی اجازت نہیں دے سکتے،مشیر قومی سلامتی
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا کی نئی انتظامیہ نے سعود ی عرب کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کا فیصلہ کرلیا، قومی سلامتی کے امور کے مشیر جیک سالیوان نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ سابق حکومت کے مقابلے میں موجودہ حکومت کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں تبدیلی آئے گی ، صدر جوبائیڈن، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی چاہتے ہیں اور وہ سعود ی حکومت کو ہر طرح کا اقدام انجام دینے کی اجازت نہیں دے سکتے ،ادھر امریکی ایوان نمائندگان کی سربراہ نینسی پیلوسی نے بھی جمال خاشقجی قتل کی رپورٹ منظرعام پر آنے کے بعد سعودی ولی عہد بن سلمان پر تنقید کی اور امریکا اور سعودی عرب کے تعلقات پر نظرثانی کی ضرورت پر زور دیا


































