امریکیوں کو جان لینا چا ہیے کہ زیادہ سے زیادہ دباو ناکام ہوچکا ہے اور اگر موجودہ امریکی حکومت نے بھی اسی پالیسی کو اپنایا تو وہ بھی ناکام ہوجائے گی
صورتحال تبدیل ہوئی ہے لیکن ایسا ایران کے حق میں ہوا ہے ،پہلے امریکا پابندیاں ختم کرے،جائزہ لینے کے بعد ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کرینگے
تہران (نیوز ڈیسک) ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایران کے خلاف امریکی دباو کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں کاغذی وعدوں پر اعتبار نہیں بلکہ پابندیاں عملی طور پر ختم ہونا چاہیں،نوروز پر سالانہ خطاب میں ولی امر مسلمین نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو احمق قرار دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے احمق نے زیادہ سے زیادہ دباو کی پالیسی اس لیے وضع کی تھی کہ ایران کمزور اور مذاکرات پر مجبور ہوجائے اور اس پر اپنے سامراجی مطالبات مسلط کیے جاسکیں گے ، ٹرمپ ذلیل ہوکے نکلا، وہ خود بھی ذلیل ہوا اور اپنے ملک کو بھی ذلیل کرایا لیکن ایران قوت اور عزت کے ساتھ کھڑا ہوا ہے ،امریکیوں کو جان لینا چا ہیے کہ زیادہ سے زیادہ دباو ناکام ہوچکا ہے اور اگر موجودہ امریکی حکومت نے بھی اسی پالیسی کو اپنایا تو وہ بھی ناکام ہوجائے گی ،آیت اللہ خامنہ ای نے جامع ایٹمی معاہدے کے بارے میں کہا کہ امریکا تمام پابندیاں ختم کرے، اس کے بعد ہم دیکھیں گے کہ آیا پابندیاں حقیقی معنوں میں ختم ہوگئی ہیں یا نہیں، تب ہم کسی بھی مشکل کے بغیر ایٹمی معاہدے پر دوبارہ عمل درآمد شروع کردیں گے ، ہمیں امریکیوں کے کاغذی وعدوں پر اعتبار نہیں، پابندیاں عملی طور پر ختم ہونا چاہیں،انہوں نے ایٹمی معاہدے میں تبدیلیوں کی امریکی باتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات بالکل ٹھیک ہے کہ 2015کے مقابلے میں صورتحال تبدیل ہوگئی ہے، لیکن یہ صورتحال امریکا کے نہیں بلکہ ایران کے حق میں تبدیل ہوئی ہے ، ایران آج 2015کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقتور ہوگیا ہے، ولی امر مسلمین نے کہا کہ امریکانے ہمارے اور اس خطے کے بارے میں غلط راستے کا انتخاب کیا ہے، امریکیوں کی جانب سے صیہونیوں کی حمایت ، شام میں ان کی موجودگی، سعودی حکومت کی حمایت، یمنی عوام کی سرکوبی، سب غلط ہے ، امریکیوں کو جان لینا چاہیے کہ امت مسلمہ، مسئلہ فلسطینی کو فراموش یا اس سرزمین سے صرف نظر نہیں کرے گی۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- امریکا ناقابل اعتبار، وعدے نہیں پابندیوں کا عملی خاتمہ ضروری(ولی…
امریکا ناقابل اعتبار، وعدے نہیں پابندیوں کا عملی خاتمہ ضروری(ولی امر مسلمین)
-
Ilyas - مارچ 24, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 10
- 0 minute read


































