Fri Oct 16, 2026

امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر

روزانہ کی خبریں

امریکا عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کی تمام حدود پار کر چکا، بشار جعفری

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری نے مقبوضہ جولان کے خلاف امریکی ووٹنگ کی مذمت کرتے ہوئے اس فیصلے کو غیرقانونی ، غیر اخلاقی اور بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ بشار جعفری نے کہا کہ امریکہ کا بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا، یہودی کالونیوں کی تعمیر کی حمایت کرنا اور سینچری ڈیل منصوبے کو عملی جامہ پہنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی میں تمام حدود پار کرنا ہے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بدھ کو ایک بار پھر مقبوضہ جولان سے صہیونی حکومت کے باہر نکلنے کے بل کو بھاری اکثریت سے منظور کر لیا ۔مقبوضہ جولان سے صہیونی حکومت کے باہر نکلنے سے متعلق اس بل کی حمایت میں ایک سو بیالیس ووٹ پڑے جبکہ انیس اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا اور صرف امریکہ و صہیونی حکومت نے اس بل کی مخالفت میں ووٹ ڈالے۔
صہیونی حکومت نے انیس سو سڑسٹھ میں جولان کے پہاڑی علاقوں میں شام کی تقریباً ایک ہزار دو سو مربع کلومیٹر زمینوں پر قبضہ کر لیا تھا اور کچھ عرصے بعد اس علاقے کو اپنے مقبوضہ علاقوں میں ضم کر لیا ۔

مزید پڑھیے

Most Popular