
اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان عمران خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ پاکستان سب کچھ کرے گا، افغان طالبان کے خلاف فوجی ایکشن نہیں کرے گا، نیویارک ٹائمز سے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں حکومتوں نے بساط سے بڑھ کر امریکا کی مدد کی، امریکا نے ہمیشہ پاکستان کے تعاون کو ناکافی سمجھا، امریکا پاکستان سےمزید کارروائی کا مطالبہ کرتا رہا جو پاکستان کے بس میں نہیں تھا، امریکا سمجھتا تھا کہ امداد کے بدلے پاکستان اس کی خواہش پر کام کرے گا جبکہ پاکستان امریکا سے اعتماد اور باہمی مفاد پر مبنی باوقار تعلقات چاہتا ہے، ایسے مہذب تعلقات جو دو ملکوں کے درمیان ہونے چاہئیں، پاک امریکا تعلقات میں عدم اعتماد اسی وجہ سے ہوا، انہوں نے کہا کہ افغان مسئلے کا حل سیاسی ہے ورنہ وہاں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، پاکستان نے طالبان سے کہا ہے کہ وہ کابل پر قبضہ نہ کریں، افغان جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے سے پاکستانیوں کا جانی نقصان ہوا، افغان جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے سے پاکستانیوں کا جانی ومالی نقصان ہوا، کئی ہزار پاکستانی جاں بحق اور 150 ارب ڈالر کا مالی نقصان ہوا۔


































