Sat Oct 10, 2026

گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور

روزانہ کی خبریں

اقتباس |والدین کے احترام کے دنیا میں نتائج | حصہ اول*

  • ماں باپ کی طرف دیکھنا عبادت*

ابن عباس نے کہا کہ پیغمبر اکرم صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فرمایا:
اگر اولاد میں سے کوئی بھی اپنے والدین کی طرف محبت کی نگاہ سے دیکھے تو ہر نظر کے بدلے مقبول حج کے برابر ثواب ہے۔ اس وقت لوگوں نے کہا اے رسولؐ خدا، اگر کوئی ایک دن میں سو مرتبہ دیکھے تو پھر بھی حج کے برابر ثواب ملے گا؟
پیغمبر اکرم (ص) نے فرمایا: ہاں! حج کے برابر ہے (کیونکہ) خدا ہر چیز سے بزرگ تر اور ہر عیب سے پاک ہے۔
والدین کے چہرے کو دیکھنا عبادت کا درجہ دیا گیا ہے کہ جو در حقیقت ماں باپ کی عظمت اور فضیلت پر دلیل ہے۔

  • طول عمر اور رزق کے اضافے کا سبب*
    ماں باپ کا احترام اور ان کی خدمت کرنے سے خداوند انسان کو دنیا میں لمبی زندگی عطا کرتا ہے۔

آنحضرت صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فرمایا:
اگر کوئی شخص لمبی زندگی اور رزق میں اضافے کا خواہاں ہو تو اسے چاہیے کہ والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرے اور ہمیشہ ان سے تعلق برقرار رکھے چونکہ ان سے نیک رفتاری اور اچھا سلوک کرنا اطاعت الٰہی کے مصادیق میں سے ایک ہے۔

پیغمبر اکرم صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فرمایا:
اگر کوئی شخص مجھے ضمانت دے کہ میں والدین کا احترام اور صلہ رحم ترک نہیں کروں گا تو میں ضمانت دیتا ہوں کہ خدا اس کے مال اور عمر میں اضافہ اور اسے خاندان میں عزت عطا کرے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular