بامیا ن میں دھماکوں سے 17افراد شہید،50 سے زائد زخمی
کابل (نیوز ڈیسک) افغانستان میں شیعہ ہزارہ ایک بار پھر نشانہ بن گئے ، وسطی صوبے بامیان کے شہر بامیان کے مرکزی بازار میں دو بم دھماکوں میں 17 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے،بم مارکیٹ میں سڑک کے کنارے چھپایا گیا تھا دھماکے اس وقت ہوئے جب مارکیٹ میں بہت زیادہ رش تھا، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، صدر اشرف غنی نے شیعہ آبادی میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کے خلاف قرار دیا اور کہاکہ یہ کارروائی ان اسلام دشمن عناصر کی ہے جو اس ملک میں جنگ کے خاتمے اور امن و امان کی برقراری کے مخالف ہیں ، طالبان اور دیگر دہشتگرد گروہ، اس ملک میں عام شہریوں اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- افغانستان میں شیعہ ہزارہ ایک بار پھر نشانہ بن گئے


































